کمپنی کے بارے میں :۔

سیف پاور لمیٹڈ کمپنی کو پبلک کمپنی لمیٹڈ کے طور پر مورخہ11نومبر2004 کو آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔

کمپنی کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں مورخ 14 دسمبر 2014 کو درج کیے گئے تھے۔

SPL سیف گروپ کا ایک منصوبہ ہے جس نے صنعتی اور مختلف محکموں ٹیکسٹائل،بجلی کی پیداوار تیل اور گیس کی تلاش ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر کی ترقی، جائیداد کی خرید و فروخت، فائبر آپٹک ،نیٹ ورک، ماحولیاتی انتظام اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

SPL توانائی پیدا کرنے کا ایک آزاد ادارہ ہے (IPP) جو کہ حکومت پاکستان کی پاور پالیسی 2002 کے تحت بنایا گیا ۔خود کام کرنے کی بنیاد پر ضلع ساہیوال پنجاب پاکستان میں تعمیر کیا گیا۔ جس کا مقصد کمپنی کی پرنسپل سرگرمیوں کام کو خود کار طریقے سے انجام دینا اور ایک مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ جس میں 225 میگا واٹ(ISO) ضلع ساہیوال پنجاب پاکستان میں لگایا گیا جو کہ قومی اور ترسیل کمپنی (NTDC) کو بجلی فروخت کرتا ہے۔یہ کہ کمپنی نے اپنا کام مورخہ30 اپریل 2010 سے شروع کر دیا تھا۔ یہ کمپنی سیف ہولڈنگ لمیٹڈ (The Holding Company) کی ذیلی شاخ ہے جو کہ اس میں 51.04% حصص کے ساتھ حصہ دار ہے۔

پلانٹ ٹیکنالوجی اور ترتیب اجزاء :۔

سیف پاور لمیٹڈ ایک مشترکہ سائیکل تھرمل پاور پلانٹ ہے جو کہ مجموعی طور پر225 میگاوائٹس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کہ کمپلیکس دو گیس ٹر بائن پرمشتمل ہے جو کہ GE (فرانس) اور سٹیم ٹربائن سیمنس سویڈن کا ہے۔جبکہ 6FA03 گیس ٹربائنس درجہ بندی کی صف میں دنیا کی موثر ترین ایندھن میں شمار ہوتا ہے۔ اور مشترکہ سائیکل کارکردگی کی بنیاد پر پاکستا ن میں سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتی ہے۔


سرمایہ کاری کی شکایت

ایس ای سی پی JamaPunji پورٹل

ایس ای سی پی JamaPunji پورٹل سرمایہ کاری کے سوالات کے لئے: رابطہ کے لئے: کمپنی کا سیکریٹری email : info.spl@saifgroup.com ایس ای سی پی شکایت کے سیکشن